خاندانوں، جائیداد کے مالکان اور کاروباری اداروں کے لیے قانونی خدمات

راولپنڈی میں واقع AK & Associates میں تنازعات اور لین دین سے متعلق قانونی مشورہ دیا جاتا ہے۔ قانونی دستاویزات تیار کی جاتی ہیں اور ان کا ترجمہ کیا جاتا ہے، اور عدالتوں، محکمۂ مال کے حکام اور ٹریبونلوں کے سامنے آپ کی نمائندگی کی جاتی ہے۔ آپ کے حقوق، ذمہ داریاں اور دستیاب قانونی راستے واضح کیے جاتے ہیں، تاکہ آپ اپنے معاملے کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کر سکیں۔

اسلام آباد کی ایک سڑک جس کے دونوں طرف درخت ہیں اور پس منظر میں مارگلہ کی پہاڑیاں نظر آتی ہیں۔

ہمارے شعبے

  • دیوانی تنازعات

    رقم، معاہدوں اور جائیداد کے ایسے تنازعات جو دیوانی عدالت تک جا سکتے ہیں۔

    • کسی کے ذمے آپ کی رقم ہے، مگر وہ ادائیگی سے انکاری ہے۔
    • آپ کو قانونی نوٹس ملا ہے یا عدالت نے آپ کو طلب کیا ہے۔
  • مالیہ و محصولات

    ٹیکس کے نوٹس اور اپیلیں، نیز محکمۂ مال میں انتقال، تقسیم، حد بندی اور اندراجات کی درستی۔

    • آپ کو محکمۂ ٹیکس کی طرف سے نوٹس ملا ہے اور معلوم نہیں کہ جواب کیسے دیا جائے۔
    • آپ کی زمین کے اندراج میں غلطی ہے، یا خریداری یا وراثت کے بعد آپ کو انتقال درج کروانا ہے۔
  • کمپنیوں اور تجارت کے معاملات

    معاہدے، کاروبار کا آغاز، اور وہ قواعد جن کی پابندی ہر کاروبار پر لازم ہے۔

    • دستخط سے پہلے آپ کو کسی معاہدے کی تیاری یا جانچ درکار ہے۔
    • آپ کمپنی یا شراکتی کاروبار قائم کرنے میں مصروف ہیں۔
  • حقوقِ دانش

    تجارتی نشان، تخلیقی کام کے حقوق اور پاکستان میں ان کے اندراج کے معاملات۔

    • آپ کو اپنے کاروباری نام یا نشان کا اندراج کروانا ہے۔
    • کوئی آپ کا تخلیقی کام اجازت کے بغیر استعمال کر رہا ہے۔
  • قانونی ترجمہ اور دستاویزات

    قانونی دستاویزات کا ترجمہ، تیاری اور جانچ۔

    • آپ کو کسی قانونی دستاویز کا ترجمہ درکار ہے۔
    • آپ کو معاہدہ یا درخواست تیار کروانی ہے۔
  • سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کہاں سے شروع کریں؟

    ہمیں مختصراً بتائیے کہ آپ کو کس معاملے میں مدد درکار ہے۔

ذاتی توجہ، واضح مشورہ

آپ کا خاندان، آپ کی جائیداد اور آپ کا کاروبار پوری توجہ کے مستحق ہیں۔ AK & Associates میں آپ کا براہِ راست رابطہ وکیل رانا محمد کاشف سے ہوتا ہے، جنہیں دس سال سے زائد کا قانونی تجربہ حاصل ہے اور جن کا اندراج پنجاب بار کونسل میں ہے۔

  • وکیل تک براہِ راست رسائی: آپ کا معاملہ جن کے سپرد ہو، ان سے براہِ راست بات۔
  • فیصلے سے پہلے وضاحت: بامعاوضہ خدمات شروع ہونے سے پہلے مجوزہ کام کی وضاحت کی جاتی ہے اور معاوضہ باہمی رضامندی سے تحریری طور پر طے کیا جاتا ہے۔
  • آپ کی رازداری کا احترام: رابطے کے لیے آپ کا پسندیدہ ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے اور پیغامات صرف آپ کی اجازت سے بھیجے جاتے ہیں۔

رانا محمد کاشف

وکیل

  • پنجاب بار کونسل میں اندراج
  • ایل ایل بی، جامعہ پنجابایم بی اے (مالیات)، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
  • اردو اور انگریزی
  • دس سال سے زائد عرصے سے وکالت

رانا محمد کاشف

وکیل

  • پنجاب بار کونسل میں اندراج
  • ایل ایل بی، جامعہ پنجابایم بی اے (مالیات)، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
  • اردو اور انگریزی
  • دس سال سے زائد عرصے سے وکالت

رانا محمد کاشف وکیل ہیں اور ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں قانون، مالیات، مقدمات کی پیروی اور قانونی انتظامی امور یکجا ہیں۔ AK & Associates کے سربراہ کی حیثیت سے وہ عدالتوں، ٹریبونلوں، سرکاری محکموں اور دیگر قانونی اداروں کے سامنے مؤکلین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی وکالت کا محور عملی اور اچھی تحقیق پر مبنی قانونی نمائندگی ہے۔

ان کی وکالت میں دیوانی اور تجارتی مقدمات، جائیداد اور زمین کے تنازعات، محکمہ مال کے معاملات، کرایہ داری کے معاملات، عائلی تنازعات، کمپنیوں اور کاروبار کے امور اور حقوقِ دانش کے معاملات شامل ہیں۔ وہ زمین اور محکمہ مال کی کارروائیوں، دستاویزات، قانونی نوٹسوں، معاہدوں اور اقرار ناموں کے بارے میں مشورہ بھی دیتے ہیں اور محکمہ مال اور دیگر قانونی اداروں کے سامنے مؤکلین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

قانون اور مالیات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں مالی، تجارتی اور انتظامی معاملات کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔ وہ ہر معاملے میں قانونی تجزیے کو مؤکل کے تجارتی اور عملی مقاصد کی واضح سمجھ کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

AK & Associates کے سپرد کیے گئے معاملات میں وہ ابتدائی قانونی جائزے اور حکمتِ عملی سے لے کر مسودہ نویسی، نمائندگی اور عدالت میں بحث تک خود شامل رہتے ہیں۔

آغاز کیسے کریں

  1. پہلا مرحلہ

    اپنے معاملے کے بارے میں بتائیے

    فون، واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے مختصر تفصیل بتائیے۔ دستاویزات اس وقت تک نہ بھیجیے جب تک ہم نہ کہیں۔

  2. دوسرا مرحلہ

    اس بات کی تصدیق کہ آپ کا معاملہ قبول کیا جا سکتا ہے

    مفادات کے ٹکراؤ کی جانچ کی جاتی ہے اور اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ آپ کا معاملہ ہمارے دائرۂ کار میں آتا ہے۔

  3. تیسرا مرحلہ

    ابتدائی مشاورت

    اپنی صورتِ حال اور ممکنہ اگلے اقدامات پر ہم سے بات کیجیے۔ اس کے بعد ہماری خدمات حاصل کرنا آپ پر لازم نہیں۔

  4. چوتھا مرحلہ

    کام اور معاوضہ طے کرنا

    اگر آپ ہماری خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کریں تو کام شروع ہونے سے پہلے اس کی تفصیل اور معاوضہ باہمی رضامندی سے تحریری طور پر طے کیے جاتے ہیں۔